146

بھارتی خاتون نے پاکستان میں اسلام قبول کرکے شادی کرلی

شوہر کے ظلم سے تنگ بھارتی خاتون نے پاکستان آکر اسلام قبول کرلیا اور گوجرانوالہ کے نوجوان سے شادی کرلی۔
شوہر کے تشدد سے تنگ بھارتی خاتون پاکستان بھاگ آئی، چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی ٹینا نے اسلام قبول کرکے گوجرانوالہ کے سلیمان سے شادی کرلی۔
سلمان زیرو پوائنٹ کا رہائشی ہے اور اس نے ٹینا کے سابق شوہر کے تشدد کی ویڈیوز بھی سنبھال کر رکھی ہیں۔ ٹینا کی سلمان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور اب بھارتی خاتون پاکستان آکر مسلمان ہوگئی ہے۔
ٹینا نے لاہور میں ایک مدرسہ میں اسلام قبول کیا اور اس نے اپنا نام عائشہ رکھا۔ سلمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدلی، 2015ء سے دوستی چل رہی تھی جس کے بعد شادی کا فیصلہ ہوا اب یہ مرضی سے پاکستان آئی ہیں مسلمان ہوئیں اور ہم نے نکاح کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی سفارت خانے نے ٹینا کے بارے پراپیگنڈا کیا تھا کہ بھارتی خاتون اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان آگئی ہے اور سلیمان نے اسے زبردستی اسلام قبول کروانے کے بعد یرغمال بنا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں