203

بھارت نے راہداری کے راستے یاتریوں کی آمد مشکل بنا دی

بھارت نے کرتارپور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کے طریقہ کارکو انتہائی مشکل بنادیاہے جس کی وجہ سے دربارصاحب آنیوالوں کی تعدادانتہائی کم ہو رہی ہے۔
بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کاراس قدرمشکل بنا دیا کہ یاتری زیادہ تعدا میں رجسٹریشن نہ کراسکیں، 9 سے 11 نومبرتک تین دنوں میں ایک ہزارکے قریب یاتری گوردوارہ دربارصاحب آئے۔
منگل کے روز یاتریوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو رہ گئی، بھارت سے آئے ایک یاتری ترن جیت سنگھ نے بتایا کہ خاندان کے ہرفردکے لئے الگ سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں