وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ بھارت کوپتہ نہیں کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑاہے ،ہٹلر بھی مودی کی طرح جذباتی تقریریں کرتا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکوپچاس دن مکمل ہوچکے ہیں، وادی میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہٹلر بھی مودی کی طرح جذباتی تقریریں کرتا تھا لیکن بھارت کو پتہ نہیں کہ اس کا کس قوم سے پالا پڑاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اغوا کیا ہے۔
