جنوبی چھاﺅنی کے علاقے بھٹہ چوک میں روہی نالے پر واقع سکالرز سکول کے سامنے نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے 30سالہ طارق کو قتل کردیا۔ طارق اپنی دو بچیوں کو موٹر سائیکل پر ٹیوشن پڑھنے کیلئے چھوڑنے جا رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے اس پر فائرنگ کی بعد ازاں سر میںکلہاڑی کا وار کر کے فرار ہو گیا۔ طارق کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
