231

بھٹہ چوک میں ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور کے مابین جھگڑا‘ملزم کی درخواست ضمانت منظور

کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھٹہ چوک پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے والے رکشہ ڈرائیور کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مہر النسا کے روبرو جنوبی چھاﺅنی پولیس نے ملزم ندیم احمد کے خلاف مقدمہ کا چالان پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے اپنا رکشہ بھٹہ چوک پر کھڑا کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو گئی تھی لفٹر انچارج عاطف نے رکشہ سائیڈ پر کرانے کا کہا تو رکشہ ڈرائیورز نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ رکشہ ڈرائیور نے لفٹر کے ڈرائیور کو ٹکر مار کر زخمی کیا تھاجبکہ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کیخلاف 290‘ 291 اور 186 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے‘ پولیس نے ملزم کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیاہے‘ ٹریفک وارڈن نے درخواست گزا راور اس کے بزرگ والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں خود ہی مقدمہ درج کروا د یا۔ عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کرے‘ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تیس ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں