145

بھٹہ چوک میں ٹریفک کا شدید دباﺅ

ان دنوں بھٹہ چوک میں صبح اور شام کے اوقات میں ٹریفک کا شدید دباﺅ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبح سکولوں اور دفاتر میں جانے والوں کو بھٹہ چوک میں گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے اسی طرح شام پانچ بجے کے بعد سے لے کر رات 10بجے تک ڈیفنس میں داخل ہونے والوں اور ڈیفنس سے ایئرپورٹ کی طرف جانے والی گاڑیوں کو طویل قطاروں میں انتظار سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس چوک میں کوئی ٹریفک اہلکار موجود نہیں ہوتا سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی اس حقیقت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ڈی ایچ اے اور کینٹ کے رہائشیوں نے ٹریفک پولیس کو اس مسئلے کے تدارک کیلئے فوری طور پر جائزہ لینے اور ایکشن کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ لوگوں کا قیمتی وقت سڑکوں پر ضائع ہونے سے بچ جائے اور وہ طویل قطاروں میں رہ کر ذہنی کوفت سے چھٹکارہ پا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں