158

بیٹا پڑھائی کا خرچ پورا کرنے کیلئے پھل بیچتا ہے

شیخوپورہ میں مظاہرین کی جانب سے کیلوں کی ریڑھی لٹوانے والے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کے لئے پھل فروخت کرتا تھا۔
’بیٹا پڑھائی کا خرچ پورا کرنے کیلئے پھل بیچتا ہے‘ریڑھی لٹوانے والے بچے محسن کے مطابق اس نے مظاہرین کی بہت منت سماجت کی مگر کیلے لوٹنے والوں کو ترس نہ آیا، بچے کا کہناہے کہ جب روتا ہوا گھر آیا تو باپ نے کہا اللہ اور دے گا ۔
بچے کے والد رمضان نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارے ساتھ بہت زیادتی کی گئی، بیٹا صبح بتی چوک گیا جہاں لوگوں نے کیلے چھین لئے۔
رمضان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو کسی کےساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہئے تھی آخر ہمارا کیا قصور تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں