58

بیگم شمیم اختر کی میت وطن پہنچادی گئی، تدفین کی تیاریاں مکمل

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی لندن سے وطن پہنچا دیا گیا ہے جب کہ ان کی تدفین کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ان کا جسد خاکی وصول کیا۔ میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب بیگم شمیم کی تدفین کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں بھی بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ معروف عالم دین علامہ راغب نعیمی مرحومہ کی نماز جنازہ ادا پڑھائیں گے اور انہیں جاتی امرا میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا، جہاں مرحوم شوہر میاں شریف، بیٹے عباس شریف کا مرحومہ بہو کلثوم نواز بھی آسودہ خاک ہیں۔
واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر اتوار 22 نومبر کی صبح لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز لندن میں ادا کی گئی جس میں نواز شریف، سلیمان شہباز، عابد شیر علی، ناصر جنجوعہ، ڈاکٹر اشرف چوہان، ناصر بٹ اور دیگر شامل تھے، نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان بھجوایا گیا تھا۔ بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پرول پر رہا کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں