125

بے نظیر ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا طیارہ پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، بلاول بھٹو کا نجی طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے لگا تو پھسل کر رن وے سے نیچے اترگیا اور 10 فٹ دور تک گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار بلاول بھٹو سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے ہائیڈرولک بریک فیل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا، طیارہ نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے، واقعے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں