202

تحریک انصاف کا اپوزیشن کے جواب میں ملک گیر جلسوں کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کا جواب دینے کے لیے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
جے یو آئی کے احتجاج کے بعد تحریک انصاف نے بھی ملک بھر میں جلسوں کے ذریعے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان جلسوں سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے اور ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اسلام آباد میں ایک بار پھر پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے رابطہ عوام مہم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم جمہوری انداز میں اپوزیشن کا جواب دیں گے ہم بھی عوام کے پاس جارہے ہیں اور عوام کو بتائیں گے، اپوزیش جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن چھپانے کے لیے مارچ کررہی ہے اگر اپوزیشن جمہوری انداز اپنانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں آئے اور عدم اعتماد پیش کرے، آج کے اجلاس میں جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں