80

توشہ خانہ ریفرنس؛ اشتہاری ملزم نوازشریف کے اثاثے ضبط کئے جائیں، تحریری حکم جاری

توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے اشتہاری ملزم نوازشریف کے ظاہرشدہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزم نوازشریف کے ریفرنس میں ظاہرشدہ اثاثے ضبط کئے جائیں، نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بینک اکاونٹس قرق کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پش کی جائے، چئیرمین ایس ای سی پی ، ڈپٹی کمشنرلاہور، شیخوہ پورہ، راولپنڈی، ایبٹ آباد کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوازشریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس قرقی میں شامل ہیں۔ نوازشریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملزمیں 4 لاکھ 67 ہزار ، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز قرق ہونگے۔ حدیبیہ پیپرملزمیں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار ، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی 22 ہزار شئیرز کے مالک ہے۔ نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں
غیرملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈزموجود ہے۔
لاہورکے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ہیں۔ نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں۔ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپرمال لاہورپرجائیداد ہے۔ نوازشریف اوران کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے اورنواز شریف 1 لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرزکے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں