254

تھانہ ڈیفنس A پولیس عبدالحکیم کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

گزشتہ دنوں Xبلاک فیز 3 میں ڈی ایچ اے کے سکیورٹی گارڈ عبدالحکیم اپنی ڈیوٹی پر گشت کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے ایک گاڑی کا تعاقب کرنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے اسے جاں بحق کردیا۔ تھانہ ڈیفنس اے میں ڈی ایچ اے کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری طرف ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر سکیورٹی بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ شہید عبدالحکیم کی میت لیکر ان کے آبائی گاﺅں روانہ ہو گئے اور آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے میں چند روز قبل ڈکیتی کے دوران قتل کے ملزم کو پولیس تاحال گرفتار نہ کر سکی۔ ملزم اور متاثرہ گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔ گاڑی کا تعاقب کرتا ملزم فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ چند روز قبل سکیورٹی گارڈ نے مین مارکیٹ کے قریب روڈ پر ڈکیتی ہوتے دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش تو ڈاکو نے گولی چلا دی جس سے گارڈ عبدالحکیم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ عبدالحکیم کے قتل کا مقدمہ تو درج کرلیا ہے تاہم تاحال ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی موٹر سائیکل کا نمبر بھی جعلی نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں