245

تھانہ ڈیفنس A کے گھر سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد

تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں واقع ایک گھر سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد‘ مالکان عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ فیز تھری میں گھر سے 50 سالہ گارڈ کی لاش ملی جس کی شناخت محمد یار کے نام سے ہوئی ہے۔ گھر پر گارڈ اور اس کی بیوی ہی موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں‘ بظاہر طبی موت لگتی ہے لیکن مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں