212

جائیداد اور زیورات خریدنے والوں کے کوائف جمع کرانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے جائیداد اور زیورات خریدنے والوں کے کوائف جمع کرانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایف بی آر نے جیولرز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و ڈیلرز کے لئے خریداروں کے کوائف کی فراہمی کے لئے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور جیولرز کو خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے فارم پُر کروانا ہوگا۔
خریداری کیلئے آنے والے شخص کے کمپیوٹرایزڈ شناختی کارڈ نمبر، متعلقہ شخص کا نام ، پتہ، رابطہ نمبر اور رقم کی ادائیگی کا ذریعہ بھی بتانا ہوگا۔
ایف بی آرکے مطابق قواعد کا بنیادی مقصد ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو 7 دن کے اندر اپنی آرا بھجوانا ہوں گی جب کہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی آراء و تجاویزکوقبول نہیں کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں