21

جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین آج لاہور سے واپس کراچی روانہ کی جائیگی

مغلپورہ ڈرائی پورٹ سے پہلی جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین واپس کراچی کیلئے روانہ ہو گی۔
ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی آج مغلپورہ ڈرائی پورٹ سے پہلی جدید آن لائن پریمیئم کنٹینر ٹرین کو واپس کراچی کیلئے روانہ کریں گے۔ پریمیئم کنٹینر ٹرین کا افتتاح دو دن قبل کراچی سے کیا گیا تھا، جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔
ریلوے اعلامیہ کے مطابق ہر مہینے میں چھ ٹرینیں 1، 6، 11، 16، 21 اور 26 کو کراچی سے لاہور جبکہ 3، 8، 13، 18، 23 اور 26 کو لاہور سے واپس کراچی روانہ کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں