43

جمعیت علما اسلام سمن آباد کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی

جے یو آئی کے زیراہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کا اہتمام نیشنل بینک کالونی مدنی مسجد سمن آباد سے کیا گیا جس کی قیادت جے یو آئی، جماعت اسلامی اور جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں نے کی۔ریلی کے شرکا کیجانب سے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ ریلی کا اختتام مسلم ٹائون موڑ پر ہوا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک جمعیت کے کارکن موجود ہیں، تب تک ختم نبوت کا تحفظ جاری رہے گا۔عوام کی طاقت جمعیت کے ساتھ ہے ،پوری دنیا کے مسلمان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ،اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پرقبضہ کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا۔ہم پاکستانی حکام کو اسرائیل تسلیم نہیں کرنے دینگے نہ ہی کشمیر کے مسئلہ سے دستبردار ہونے دینگے ۔ریلی میں بلال میر، حافظ غضنفر عزیز، حافظ عبد الرحمان، بلال درانی، قاضی عبد الودود،زین العابدین، قاری معاویہ سمیت جمیعت علما اسلام کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دریں اثنا جے یو آئی لاہور تحصیل سٹی نے اسلام پورہ بازارسے سول سیکرٹریٹ تک احترام نسواں ریلی نکالی جس کی قیادت جے یوآئی سٹی کے رہنما شیخ ابوبکر ،ہاشم تہامی ایڈووکیٹ ،حافظ ابشار،حافظ عظیم ودیگر نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں