152

جنرل (ر) مرزا محمد اسلم بیگ کا آج اور کل

جنرل (ر) مرزا محمد اسلم بیگ اس وقت ایک چست اور تندرست انسان کے طور پر زندگی کے شب و روز گزار رہے ہیں وہ تقریباً88 سال کی عمر میں اپنے معاملات زندگی کو بخوبی انجام دے رہے ہیں مرزا اسلم بیگ پاک فوج میں ایم اے بیگ کے نام سے شہرت رکھتے تھے۔ وہ 2 اگست 1931ءکو انڈیا کے شہر اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے انہوں نے پاک فوج میں 1950ءمیں شمولیت اختیار کی ان کا پی اے نمبر 4064 ہے۔ مرزا اسلم بیگ 1988ءمیں چیف آف آرمی سٹاف بنائے گئے اس وقت محترمہ بینظیر بھٹو وزیراعظم پاکستان تھیں۔ مرزا محمد اسلم بیگ 1991ءمیں پاک فوج سے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے انہیں ہلال امتیاز‘ نشان امتیاز‘ ستارہ بسالت‘ تمغہ جرا¿ت اور دیگر کئی تمغے دیے گئے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سماجی حیثیت سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں