51

جیلانی پارک میں 1 کلومیٹر سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح ، یومِ دفاع پر دستاویزی فلم

مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت، آرکیالوجی و چیئرمین پی ایچ ایز آصف محمود نے جیلانی پارک میں سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح کر دیا تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی جواد احمد قریشی سمیت مختلف عمر کے مرد و خواتین سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود نے کہا جیلانی پارک کے بعد جناح گارڈن میں سائیکلنگ ٹریک بنایا جائے گا جس کے بعد پنجاب بھر کے بڑے پارکس تک اس سرگرمی کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جیلانی پارک میں سائیکلنگ ٹریک ایک کلومیٹر طویل ہے ۔ادھر یوم دفاع پر محکمہ سیاحت نے خصوصی دستاویزی فلم جاری کردی،افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت کی ڈاکیومنٹری میں پنجاب کے سیاحتی مقامات کی بھی منظرکشی کی گئی ۔گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد میں ٹورسٹ بس سروس کا بھی باضابطہ آغاز کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں