223

جیل سے رہائی کے بعد نوازشریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی جہاں ان کی والدہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اوروالدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔
جاتی امرا میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نوازشریف کی جیل سے رہائی پرلیگی کارکنوں کا جشن تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پررہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں