206

حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بنی گالہ بلالیا ہے۔ چوہدری محمد سرور بنی گالہ میں تحریک انصاف کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونگے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچ گئی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم کو اپوزیشن سے رابطوں سے آگاہ کرے گی اور تجاویز بھی دے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ 21 رکنی کور کمیٹی دوپہر 2 بجے بنی گالہ میں بیٹھک لگائے گی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کور کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کرے گی. پرویز خٹک آزادی مارچ سے متعلق کور کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں