57

حکومت احتساب نہیں انتقام لے رہی :نوازشریف

مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت احتساب نہیں کررہی بلکہ انتقام لے رہی ہے ،سول سرونٹ کو کہا گیا کہ مجھ سمیت دیگر سیاستدانوں پر دہشتگردی اور غداری کے مقدمات بناؤ
سرکاری افسر کے منہ سے ساری باتیں سامنے آرہی ہیں ، بدنیتی اور انتقام کی قلعی کھل چکی ہے ، اس سے زیادہ بدقسمتی کیا ہوگی کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر مقدمہ بنادیا گیا،انھوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڈ دیا ہے ، عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ سلیکٹیڈ ہے اورسلیکٹیڈ کو لانے والے سلیکٹرز پربھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی بڑے کمیشن بنیں گے ، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا،ان سب کو کٹہرے میں کھڑا ہوکر عوام کو جواب دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں