125

حکومت بے بس، پھل فروش من مانی پر اتر آئے

ہرسال کی طرح امسال بھی رمضان کے آغاز پرروزے داروں کو گراں فروشی کے طوفان کا سامنا ہے۔
حسب روایت شہری انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام کیلیے بیانات توبہت دیے تاہم اس سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس کاخمیازہ عوام کومہنگائی کے صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے، ناجائز منافع خوروں نے یکم رمضان سے ہی پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔
اعلان کردہ سستے پھلوں کے اسٹال ڈھونڈتے رہے جو سرے سے لگائے ہی نہیں گئے، شہری انتظامیہ عام بازاروں میں تو درکنار سبزی منڈی کی سطح پر بھی سرکاری قیمت کا اطلاق نہ کرسکی،پھلوں کے سرکاری نرخ نامے غیرموثرہوگئے،پھل فروش من مانی قیمتوں پر پھل فروخت کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں