116

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا اور اس بار ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول 112.68 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 94.49 روپے، لائٹ ڈیزل 88.62 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 126.82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں