298

حکومت کا عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔
حکومت نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش نیپرا کو ارسال کردی ہے جس کے بعد بجلی کے صارفین پر 22 پیسے سے ایک روپے 60 پیسے تک فی یونٹ اضافہ ہوگا جب کہ حکومت بجلی کے صارفین کو 117 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔نیپرا اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تاہم بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا اطلاق 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں