111

حکومت کی 6 ماہ میں مزید 19 کھرب روپے سے زائد کا قرض لینے کی تیاریاں

حکومت نے آئندہ 6 ماہ میں مزید 19 کھرب روپے سے زائد کا قرض لینے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ حکومت رواں سال جولائی تک 19 کھرب روپے سے زائد کا مزید قرضہ لے گی۔ جس میں اندرونی طور پر800 ارب جبکہ بیرونی طور پر 11 ارب روپے کا قرضہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کو 2023 تک 122 کھرب 61 ارب روپے کا اندرونی جب کہ 28 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے زائد بیرونی قرض واپس کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں