51

خاتون سائیکلسٹ کو ہراساں کرنیکا واقعہ، ایس پی کا متاثرہ خاتون سے رابطہ، تفتیش جاری

پاکستانی خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے بھی ہراساں کئے جانے کا انکشاف کیا ہے جس پر پولیس حکام نے ان سے رابطہ کرلیا، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
اسلام آباد میں خاتون سائیکلسٹ کو ہراساں کرنے کا واقعہ بھی سامنے آگیا، سائیکلسٹ ثمر خان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سائیکل چلاتے ہوئے ایک شخص نے انہیں ہراساں کیا، موقع پر موجود افراد نے مزاحمت تک نہ کی، لوگ ایسے واقعات کو دیکھ کر خاموشی کیوں اختیار کرلیتے ہیں۔
ثمر خان نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیل شیئر کی جس پر متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او نے ان سے رابطہ کر لیا۔ حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں