145

خدا بخش کالونی لاہور میں نیا ٹیوب ویل لگ گیا لیکن چالو نہ ہو سکا

نیو ایئرپورٹ روڈ لاہور پر واقع KBکالونی میں کمرشل ایریا کے قریب لگا ہوا ٹیوب ویل پانی کا لیول کم ہونے کے باعث کام کرنا چھوڑ گیا تھا لہٰذا اب ایک نئی جگہ پر بور کر کے ٹیوب ویل لگا دیا گیا ہے لیکن اس جگہ سے ٹرانسفارمر کچھ فاصلے پر چلا گیا ہے جسے نئی سائٹ لگانے کیلئے لیسکو آفس ایئرپورٹ برانچ لیت و لیل سے کام لے رہی ہے افسوسناک بات یہ ہے کہ اس ٹیوب ویل کے بالکل سامنے لیسکو کا یہ ڈویژنل آفس قائم ہے گویا چراغ تلے اندھیرا۔ KB کالونی میں ان دنوں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور رہائشی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر جلد ٹرانسفارمر نصب نہ کیا گیا تو وہ ایئر پورٹ روڈ بند کر کے شدید احتجاج کریں گے اور اپنا مطالبہ منوا کر اٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں