141

دنیا کے دوسرے طویل القامت نصیر سومرو کی حالت تشویشناک

دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص پاکستان کے نصیر سومرو کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص نصیر سومرو کراچی کے نجی اسپتال میں آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں اور انھیں سانس کی شدید تکلیف کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کی صحت کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
واضح رہے کہ نصیر سومرو پی آئی اے کے شعبہ ٹریفک کے ملازم ہیں۔
علاوہ ازیں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کو گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے علاج معالجے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے یہ وہ نصیر سومرو کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں