118

دو فوڈ پوائنٹس سیل ،2کو جرمانے 20ہزا رکلو مال تلف

6فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،قوانین کی خلاف ورزی پر 2سیل،20ہزار کلو ناقص مال تلف کر دیا گیا ۔2کو بھاری جرمانہ کیا گیا ۔6ہزار 900 کلو پاپڑ، 4 ہزار کلو مصنوعی فلیورز، 4ہزار کلو جعلی پیکنگ، 3ہزار کلو نمکو،2 ہزار کلو کیک رس اور ویفرز تلف کئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر شاہی انٹرپرائزز اور ریموکسین انٹرپرائزز کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہناتھا کہ پنجاب میں ناقص خوراک کا دھندہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں