125

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا جب کہ زونل کمیٹوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔
چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمان ربیع الاول کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ آج جمعرات کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی صورت میں جشن عید میلادالنبیؐ بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں