83

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات آفس کراچی میں جاری ہے جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے۔
رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے ملک بھر سے جمع ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں