74

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع

احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات، ہوم سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ افسران کو دوبارہ طلب کرلیا۔
احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز کو عدالت پیش کیا۔ جج امجد نذیر چودھری کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی اور نیب کے گواہوں کو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن کی انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے، بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
لیگی رہنماء عطاء تارڑ نے حکومت پرتنقید کی اور کہا کہ شہباز شریف کو قوم کی خدمت کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ انہیں بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا ہے، عوام کو بہترین سفری سہولیات دینے والا آج خود بکتر بند گاڑی پر آنے پر مجبور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں