238

زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، فواد چوہدری

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، 10 سالوں میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں