120

زعفران اب پرسکون نیند کی ضمانت بھی قرار

دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ کسی نہ کسی درجے پر نیند کی کمی کے شکار ہیں تاہم اب برصغیر میں افزائش کی جانے والی زعفران سے اس کے علاج کی امید ملی ہے ۔یہ تحقیق آسٹریلیا کی مرڈوخ یونیورسٹی میں کی گئی ہے ۔ تحقیق میں 18 سے 70 برس کے 63 افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں روزانہ دو مرتبہ زعفران کے سپلیمنٹ کی خوراک دی گئی،واضح رہے کہ 55 مریض بے خوابی کی شدت کے طبی اشاریوں کو چھورہے تھے ۔ جب انہیں زعفران دی گئی تو فرضی دوا یا پلے سیبو کھانے والوں میں نیند کی بہتری دیکھی گئی اور انہوں نے قدرے پرسکون نیند کا دعویٰ کیا ۔ بعض مریضوں نے کہا کہ ان میں بہتر اثرات مرتب ہونا شروع ہوئے ہیں۔تاہم ماہرین اب تک اصل وجہ بتانے سے قاصر ہیں کہ آخر زعفران سے نیند کیوں آتی ہے ؟ شاید زعفران میں مسکن آور یا خواب آور کیمیکل پائے جاتے ہیں۔اس کی درست وجہ جاننے کیلئے اب ایک قدرے بڑا مطالعہ کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں