57

زمبابوے ٹیم کے دو پلیئرز، آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت

دورہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ زمبابوے کی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے دو اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔
پاکستان کے اعلان کردہ 25 رکنی ابتدائی سکواڈ میں ریگس چکابوا اور ٹمی سین موروما بھی شامل تھے جنہیں پاکستان کا سفر کرنا تھا لیکن انہیں پاکستان پہنچنے والے 20 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ چکابوا اور موروما ہرارے کی زمبابوے کرکٹ اکیڈمی میں بائیو سکیور ببل میں ایک ہی کمرے میں رہ رہے تھے اور دونوں کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس کے بعد جو کھلاڑی بھی ان سے رابطے میں آئے تھے ان کی سکریننگ اور ٹیسٹ کئے گئے جس کئے نتیجے میں سپورٹ سٹاف کے دو اراکین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ ان چاروں افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ یہ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود زمبابوے کا دورہ پاکستان کھٹائی میں نہیں پڑا اور زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں