308

زینب قتل کیس،مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی

معصوم زینب کے قاتل مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو الصبح پھانسی دی جائے گی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے۔ مجرم کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت کا حکم جاری کیا گیا۔ یاد رہے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران علی کو چار بار سزائے موت، ایک بار عمر قید اور 7 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ مجرم پر 31 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کے 7 روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ اس دوران استغاثہ کی جانب سے 50 سے زائد گواہان کی لسٹ پیش کی گئی اور 30 سے زائد گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تاہم استغاثہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے فرانزک سائنس پر مبنی شواہد مجرم کو سزا دلوانے میں بنیادی ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں