270

سابق وزیراعلیٰ کے داماد کی جائیداد کی تفصیلات طلب

لاہور(جنرل رپورٹر) احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے کیس میں مفرور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد اور DHA فیز 2 (غازی روڈ) کے رہائشی عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر سے طلب کرلیں۔ احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے عمران علی یوسف کو اشتہاری ملزم قرار دینے کیلئے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشر لاہور کو حکم دیا کہ عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات 24 ستمبر تک دی جائیں۔ عمران علی یوسف پر الزام ہے کہ اس نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کے چیف فنانس آفیسر اکرام نوید کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے خوردبرد کئے۔ نیب میں اکرام نوید کا چالان زیر سماعت ہے جس میں اکرام نوید اس کے بیوی بچے اور سالے عمر شمشاد ملوث ہیں۔ اس پر غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں