295

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا داماد دبئی سے گرفتار

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، اس کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخارکا نام بھی شامل ہے۔
ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل کی تحقیقات قومی احتساب بیور (نیب) کر رہا ہے۔
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح افراد کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر انہیں کروڑوں روپوں سے محروم کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں