210

سانحہ ساہیوال، ملزمان کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل دائر

پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالصمد نے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے حقائق کونظراندازکرکے ملزموں کو بری کیا، ٹرائل عدالت نے وڈیو ریکارڈ کو نظر انداز کیا، قانونی طریقہ کار کے برعکس گواہوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا، اہم ترین کیس کی عدالتی کارروائی ان کیمرہ نہیں کی گئی، ٹرائل عدالت نے فرانزک ثبوتوں کو اہمیت نہ دے کر مقدمہ کمزور کیا۔
عدالت نے منحرف گواہوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جبکہ ٹرائل عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ملزموں کے تعین کو بھی نظر انداز کیا، عدالت سی ٹی ڈی کے 6 ملزم پولیس اہلکاروں کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، انسداد دہشتگردی عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر سانحہ ساہیوال کے چھ ملزموں کو بری کر دیا تھا جس پر وزیراعظم نے ملزموں کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں