114

سانحہ ساہیوال؛ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارآج وزیراعظم عمران خان سے کریں گے، جس میں وہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزیراعظم کوتفصیلی بریفنگ اورتحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم کوسانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی تھی جب کہ کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی عندیہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں