302

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگالیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث گلوبٹ نے سپریم کورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کو گلے لگالیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آئے تو وہاں موجود گلو بٹ نے اچانک انہیں گلے لگالیا اور طاہرالقادری نے گلوبٹ سے مصافحہ بھی کیا۔ تاہم پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے گلوبٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔ گلوبٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز لاہور میں منہاج القرآن کے دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی تھی۔
سپریم کورٹ کے باہر طاہرالقادری سے صحافیوں نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو ماڈل ٹاوٴن کیس میں انصاف ملنے کی امید ہے؟ جس پر طاہرالقادری نے جواب دیا انشاللہ آج انصاف ملے گا۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے سیاسی کزن عمران خان اب وزیراعظم ہیں، آپ کو تبدیلی نظر آرہی ہے؟،جس پر طاہرالقادری نے کہ یہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے فیصلے پر ہے، اگر اس میں انصاف مل گیا تو واقعی تبدیلی آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں