208

سبزہ زار سکیم ،15کروڑ مالیت کی 5 کنال اراضی واگزار

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے مسلسل تیسرے دن بھی موقع پر جاکر سرکاری اراضی کے غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔ ایل ڈی اے کے عملے نے سبزہ زار سکیم کے بلاک اے میں کارروائی کر کے 15 کروڑ روپے مالیت کی پانچ کنال اراضی ناجائز قبضے سے واگزار کروالی۔اس جگہ پر اصطبل بنانے کے علاوہ دیگر تعمیرات قائم کی گئی تھیں۔ایل ڈی اے کے سکیم پلان میں اس اراضی پر 12 مرلے رقبے کے 10 رہائشی پلاٹ بنائے گئے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے میڈیا سے گفتگو میں ناجائز قابضین کو وارننگ دی وہ ازخود غیر قانونی قبضہ ختم کردیں ورنہ آپریشن کے لیے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں