38

سبزیاں قیمتوں سے 130 روپے کلو تک مہنگی فروخت

سرکاری سطح پر 10 سبزیاں 11 روپے کلو تک مہنگی ہو گئیں لیکن بازار میں 130 روپے کلو تک زائد قیمت پر فروخت کی گئیں،چکن کے نرخ 6 روپے کلو بڑھ گئے ۔پیاز،آلو 1،ٹماٹر ،سبز مرچ،بھنڈی 11 ،ادرک،لیموں 10،کھیرا،گھیا کدو،پھلیاں باریک 5روپے کلو مہنگی ہوئیں۔عام مارکیٹ میں پیاز 47کے بجائے 60 ،ٹماٹر 74 کے بجائے 80 ، ادرک550 کے بجائے 680 ،سبز مرچ 99 کے بجائے 120 ،لیموں 105 کے بجائے 150 ،لہسن دیسی 224 کے بجائے 310 ،آلو68 کے بجائے 80 ،ـ کھیرا فارمی62 کے بجائے 70 ،گھیا کدو93کے بجائے 120 ،پھلیاں باریک104 کے بجائے 140 ،بھنڈی99 کے بجائے 130 ،مٹر202 کی جگہ 250 روپے کلوـ تک فروخت ہوئے ۔اسی طرح چکن گوشت کی قیمت 194 روپے سے بڑھ کر200 روپے کلو ہوگئی ـ جبکہ زندہ برائلر 4 روپے کلو مہنگا ہوا ،ہول سیل زندہ برائلر کی قیمت 130 جبکہ پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر138 روپے کلو مقرر کیا گیا۔2دنوں میں برائلر گوشت10 روپے کلو مہنگا کردیا گیا ـ ۔ ـ فارمی انڈے 1 روپیہ درجن مہنگے ہو گئے ،قیمت ـ 133 روپے ہو گئی۔15دنوں میں انڈے 16 روپے درجن مہنگے ہوچکے ہیں ـ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں