81

سرگودھا میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ایک گھر سے ماں اور اس کے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ مقتولہ کا شوہر غائب ہے۔
سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقے یوسف پارک میں ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی شناخت 40 سالہ نسرین، 13 سالہ ارم اور 2 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ارم اور احمد نسرین ہی کے بچے بتائے گئے ہیں۔ افراد کے قتل کا مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں تینوں لاشیں کم از کم 2 روز پرانی ہیں اور انہیں مبینہ طور پر زہر دے کر مارا گیا ہے۔ مقتولہ نسرین کا شوہر غلام عباس غائب ہے۔ واقعے کی ہر رخ سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں