296

سستے گھروں کے منصوبے کا افتتاح اگلے ماہ ہوگا: وزیر ہاﺅسنگ

50لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بنائی جانے والی انٹر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا دوسرا جائزہ اجلاس‘ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ لاہور‘ چشتیاں اور لودھراں میں منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ محکمہ ہاﺅسنگ میں ہوننے والے اجلاس کی صدارت وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید نے کی۔ اجلاس میں وزیر جنگلات سبطین خان‘ وزیر ریونیو کرنل (ر) انور‘ سیکرٹری ہاﺅسنگ حسن اقبال‘ سیکرٹری جنگلات‘ سیکرٹری فنانس‘ سیکرٹری آبپاشی‘ سیکرٹری اوقاف و دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے موجودہ سرکاری اراضی پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔محمود الرشید نے کہا کہ کچی آبادی ڈائریکٹوریٹ‘ محکمہ ریونیو اور ہاﺅسنگ کی کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو کچی آبادی پر بنے گھرو ںکی تفصیلات اکٹھی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں