223

سعودی ولی عہد کا سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر، شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی درخواست پر رہائی کا حکم دیا۔
ادھر عمران خان کا کہنا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے جملے نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ رات عشائیے کے دوران میں نے معزز مہمان سے سعودی عرب میں موجود 25 لاکھ پاکستانیوں کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔ جواب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ‘‘مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں’’ ہم پاکستان کے حالات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ رات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عشائیے میں خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیتے ہوئے عازمین حج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت اور 3 ہزار قیدیوں کی رہائی پر غور کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں