57

سموگ سے گلے اور چھاتی کے امراض بڑھنے کا خدشہ

پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ہے ،سموگ سے گلے اور چھاتی کے امراض بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔ شہر اور اسکے گردونواح میں چاول اور مکئی کی فصلوں کی باقیات کوپابندی کے باوجود جلایا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری گلے اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد بار متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا ، اس کے باوجود انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں