305

”سورة رحمان“ سے لاعلاج بیماریوں کا علاج ممکن ہے

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام ”سورة رحمان“ سے بیماریوں کا علاج کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر جاوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی منفی سوچ‘ خاص طو رپر نفرت‘ ہوس‘ حسد‘ کینہ‘ بغض‘ ڈپریشن اور بدلہ ناصرف نشہ یا خودکشی کی حد تک لے جاتی ہے بلکہ اس سے متعدد بیماریاں بھی پھیلتی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ان تمام بیماریوں کا علاج قرآن پاک کی سورة رحمان میں ممکن ہے۔ سورة رحمان سے کینسر‘ ایڈز‘ کالے یرقان‘ ڈپریشن‘ آرتھرائٹس اور آٹو امیون بیماریوں سمیت لاتعداد بیماریوں کے مریض شفایاب ہو چکے ہیں جنہیں معالج لاعلاج قرار دے چکے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں