169

سپریم کورٹ کا سانحہ اے پی ایس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کا حکم

سانحہ اے پی ایس پر سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، عدالت عظمیٰ نے سانحہ اے پی ایس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سینیئر جج پر مشتمل کمیشن تشکیل دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پشاور میں صورتحال ایسی تھی کہ کمیشن کی تشکیل کا کام مکمل نہ ہوسکا تاہم اب کمیشن معاملے کی تحقیقات کرکے 6 ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ لواحقین سے شرمندہ ہوں، انہیں دوبارہ عدالت آنا پڑا، والدین کے لخت جگر واپس نہیں لا سکتا تاہم تکلیف کم کرنے کی کوشش کروں گا اور درست تحقیقات کے لیے جو کرسکے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں