59

لاھور: سڑکیں عبور کرنے کے 44 پلوں کی مرمت کی تیاری

پیدل چلنے والوں کی سہولت کیلئے شہر کے 44 پیڈیسٹرین پلوں کی مرمت کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ایل ڈی اے 10 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کرے گا۔ تفصیل کے مطابق مرمت نہ ہونے سے یہ پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ان کا استعمال چھوڑ دیا ،براہ راست سڑکیں عبور کرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر اور حادثات ہورہے ہیں۔فیروز پور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ ،جی ٹی روڈ، جیل روڈ، لٹن روڈ ، ملتان روڈ پر بھی پلوں کی بحالی ہوگی،پلوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ تعاون کرے گا ،پلوں کی زنگ آلود چھتوں اور فرش کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں